بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> پاک، چین تعلقات کامیابی کیساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، وزیرخارجہ
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

پاک، چین تعلقات کامیابی کیساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، وزیرخارجہ

لاہور (ویب ڈیسک) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین تعلقات نہ صرف اچھے ہیں بلکہ مزید بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے وزیرخزانہ اسد عمر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ چین اچھا اور مثبت تھا. پاک چین تعلقات گہرے، دیرینہ اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں، چین سے تعلقات اچھے تھے اور ہمیشہ رہیں گے۔ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں چین سے دوستی سے متعلق غلط تاثر دینے کی کوشش کی گئی، لیکن ہم واضح کردینا چاہتے ہیں کہ پاک چین تعلقات نہ صرف اچھے بلکہ مزید بہتری کی جانب گامزن ہیں، ہم نے چینی قیادت میں پہلے سے زیادہ گرم جوشی دیکھی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*