Buy website traffic cheap

شہبازگل

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے قصور میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا. اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے باعث قصور کے18میں سے 3 سرحدی گاؤں کم درجے کے سیلاب کی زد میں ہیں . ابھی پانی کا لیول 60ہزار کیوسک ہے؛ جبکہ خدشہ ہے کہ 1لاکھ 56ہزار کیوسک تک پانی آسکتا ہے . حکومت پنجاب سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے آن گراؤنڈ موجود ہے؛ نقصان سے بچاؤ کی ہرممکن کوشش جاری ہے. متاثرہ علاقے کی کل آبادی 2400 کے قریب ہے جنہیں محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے . 80فیصد متاثرہ علاقوں کو کلئیر کیا جا چکا ہے؛ مال مویشی کی نقل مکانی بھی جاری ہے . تمام ضلعی انتظامیہ اور عملہ پوری مستعدی سے سیلاب متاثرین کی امداد کر رہے ہیں . پاک فوج، رینجرز، ضلعی انتظامیہ، ڈاکٹرز و دیگر میڈیکل عملہ، ادویات، ٹینٹس، ٹرانسپورٹ سب موجود ہیں . حکومت نے حفاظتی انتظامات اور ریسکیو کیلئے موبائل ہیلتھ یونٹس اور تمام ضروری آلات و سامان مہیا کررکھا ہے . منتقل کیے جانے والوں کیلئے محفوظ مقامات پر مناسب کیمپس اور ٹرانسپورٹ کا مکمل انتظام موجود ہے . کوئی بھی خوشدلی سے اپنا گھر نہیں چھوڑتا تاہم ہنگامی حالات میں انہیں محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی درخواست کی گئی . تمام تیاری کے ساتھ ساتھ ہم دعاگو بھی ہیں کہ ملک و قوم اس قدرتی آفت سے محفوظ رہے.