بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> لیگی صدر شہبازشریف احتساب عدالت میں پیش ہوگئے
شہبازشریف

لیگی صدر شہبازشریف احتساب عدالت میں پیش ہوگئے

لاہور(ویب ڈیسک): رمضان شوگر ملز اور آشیانہ اقبال ہاوسنگ کیس میں شہباز شریف احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز کیس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے استفسار کیا حمزہ شہباز کہاں ہیں ؟ آج ان کی حاضری ہونی تھی۔ وکیل نیب نے جواب دیا حمزہ شہباز نیب کی حراست میں ہیں، ان کی دونوں کیسز میں گرفتاری ڈال کر ریمانڈ لیا تھا۔ شہباز شریف نے کہا عدالت سے کچھ کہنا چاہتا ہوں، جس پر عدالت نے کہا کہیں آپ کیا کہنا چاہتے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا میرا علاج لندن میں ہو رہا تھا، علاج کے لیے بیرون ملک میں رہا، عوام کے کروڑوں روپے مختلف پروجیکٹس میں بچائے، عوام کا پیسہ نہیں کھایا، ایمانداری سے دن رات کام کیا، قوم کی خدمت کی، مجھ پر جھوٹے کیسز بنائے گئے، آشیانہ کیس جھوٹ پر مبنی ہے۔ احتساب عدالت نے شہباز شریف کو جانے کی اجازت دے دی جس کے بعد وہ کمرہ عدالت سے چلے گئے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*