بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> لیگی صدرشہبازشریف نے پارلیمنٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
شہبازشریف

لیگی صدرشہبازشریف نے پارلیمنٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

لاہور(ویب ڈیسک): سپیکر اسدقیصر نے قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس پر اپوزیشن لیڈر کی تقریر پر کہا ہے کہ شہبازشریف نے لمبی تقریر کرکے خورشیدشاہ کا ریکارڈ توڑ دیا ، پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ خواہش ہے شہبازشریف میراریکارڈ توڑیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی صدارت میں جاری ہے ، اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کابجٹ اجلاس پر خطاب جاری ہے،قائد حزب اختلاف نے پونا گھنٹہ حکومت کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا اس پر سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ میاں صاحب اپنی بجٹ تقریر کو مختصر کریں ،شہبازشریف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سپیکر صاحب ابھی تو میں نے بجٹ پر بولنا ہی شروع نہیں کیا ،اس پر سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ شہبازشریف نے لمبی تقریرکرکے خورشیدشاہ کاریکارڈتوڑدیا۔ خورشیدشاہ نے کہاکہ خواہش ہے شہبازشریف میراریکارڈ توڑیں، میراقومی اسمبلی میں 4 گھنٹے مسلسل تقریرکاریکارڈہے،شہبازشریف کوتقریرکرتے ابھی 2 گھنٹے ہوئے،قائد حزب اختلاف نے کہا کہ میری کیامجال خورشیدشاہ کی شان میں گستاخی کروں ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*