بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> شہبازشریف سے مبینہ شادی کا معاملہ، کلثوم حئی کا مؤقف سامنے آگیا
کلثوم حئی

شہبازشریف سے مبینہ شادی کا معاملہ، کلثوم حئی کا مؤقف سامنے آگیا

لاہور(ویب ڈیسک): سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کیا تھا کہ شہبازشریف نے سرکاری افسر سیدہ کلثوم حئی سے شادی کر لی ہے تاہم اب اس پر خاتون افسر خود میدان میں آ گئیں ہیں اور انہوں نے شادی سے متعلق تمام خبروں کی تردید کر دی ہے ۔ کلثوم حئی نے کہاہے کہ میں کچھ باتیں کلیئر کرنا چاہتی ہوں سب سے پہلے یہ کہ میری شہبازشریف سے شادی نہیں ہوئی ہے اور دوسری بات یہ ہے کہ میری صرف ایک بار ہی شادی ہوئی تھی اور وہ طارق عباس قریشی سے ہوئی تھی ، ان سے میرے تین بچے ہیں ، ہماری شادی 1999 میں ہوئی جو کہ 2012 تک رہی اور اس کے بعد میں نے کوئی شادی نہیں کی ۔ ان کا کہناتھا کہ میں اس قسم کی خاتون نہیں ہوں اور میرے لیے یہ قابل قبول نہیں ہے کہ میں خفیہ شادی کروں ۔سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کیا تھا کہ شہبازشریف اور سیدہ کلثوم حئی کے نکاح میں شامل گواہ نے انہیں تصدیق کی ہے کہ دونوں نے شادی کر لی ہے ، ان کا کہناتھا کہ سیدہ کلثوم حئی اسسٹنٹ کمشنر کینٹ رہی ہیں ، ان کے والد آئی پولیس سے ریٹائر ہوئے ہیں اور کلثوم حئی آج بھی سرکاری افسر ہیں تاہم جب وہ وزیراعلیٰ ہاوس میں ڈپٹی سیکریٹری کے طور پر کام کر رہی تھیں اور اچانک غائب ہو گئیں تو بعد میں پتا چلا کہ شہبازشریف نے ان سے شادی کر لی ہے۔تاہم چوہدری غلام حسین کی خبر کی خاتون کی جانب سے تردید کر دی گئی ہے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*