Buy website traffic cheap

شہبازشریف, ن لیگ, لندن, اجلاس

شہبازشریف کی زیرصدارت ن لیگ کا لندن میں اہم اجلاس

لاہور(ویب ڈیسک): برطانیہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس سابق وزیراعلیٰ پنجاب، مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب، سینیٹر پرویز رشید، سینئر رہنما خواجہ آصف، سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار، احسن اقبال، امیر مقام اور رانا تنویر نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران لیگی رہنماؤں نے پارلیمنٹ میں ان ہاؤس تبدیلی، احتجاجی تحریک چلانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے بعد کی صورتحال کو برطانیہ میں زیر علاج مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو آگاہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے کے لیے کمیٹیاں بنائے جانے کا بھی اعلان کیا جائے گا.