Buy website traffic cheap

خفیہ شادی

لیگی صدر شہباز شریف کی ایک اور خفیہ شادی سامنے آگئی

لاہور(ویب ڈیسک): سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہاہے کہ شہبازشریف نے سرکاری افسر سیدہ کلثوم حئی سے شادی کر لی ہے اور مجھے انہوں نے یہ خبر دی ہے جو کہ اس شادی میں گواہ تھے ۔ چوہدری غلام حسین کا کہناتھا کہ سیدہ کلثوم حئی اسسٹنٹ کمشنر کینٹ رہی ہیں ، ان کے والد آئی پولیس سے ریٹائر ہوئے ہیں اور کلثوم حئی آج بھی سرکاری افسر ہیں تاہم جب وہ وزیراعلیٰ ہاﺅس میں ڈپٹی سیکریٹری کے طور پر کام کر رہی تھیں اور اچانک غائب ہو گئیں تو بعد میں پتا چلا کہ شہبازشریف نے ان سے شادی کر لی ہے ۔چوہدری غلام حسین کا کہناتھا کہ کلثوم حئی طارق عباس کی اہلیہ تھی تاہم ان کے درمیان طلاق ہوئی اور پھر شادی ہوئی ، میں کلثوم حئی سے بار بار پوچھتا رہا لیکن وہ آئیں بائیں شائیں کرتی رہیں تاہم آخر کار شادی کا گواہ میرے پاس خود چل کر آ گیا ، میں ابھی اس کا نام نہیں لوں گا کیونکہ وہ اس وقت بیرون ملک ہے ۔ شہبازشریف نے کلثوم حئی کے ساتھ اس وقت خفیہ شادی کی جب وہ سرکاری افسر تھیں ۔