Buy website traffic cheap

شہبازشریف

لیگی صدر شہبازشریف کی وطن واپسی کی تاریخ منظرعام پرآگئی

لاہور(ویب ڈیسک): اپوزیشن لیڈر شہبازشریف عید الفطر کے بعد 8 جون کو بیرون ملک سے پاکستان واپس لوٹ رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق شہبازشریف گزشتہ سات ہفتوں سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں تاہم ملک میں ان کی واپسی کے حوالے سے مسلسل چہ مگوئیاں جاری ہیں تاہم معروف نجی اخبار نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ شہبازشریف کےتمام ٹیسٹ مکمل ہو چکے ہیں اور انہیں ڈاکٹروں کی جانب سے کلیئرنس دیدی گئی ہے ۔شہبازشریف ملک واپسی پر سب سے پہلے اپنی والدہ اور بھائی نوازشریف سے ملاقات کریں گے جبکہ اس کے علاوہ وہ ملک میں جاری سیاسی صورتحال سے متعلق پارٹی سے مشاورت بھی کریں گے ۔یاد رہے کہ شہبازشریف کو پانچ اکتوبر 2018 کو آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں نیب کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا تاہم فروری 2019 میں وہ لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت حاصل کرنے کے بعد رہا ہوئے تھے جبکہ ای سی ایل سے ان کا نام بھی خارج کر دیا گیا تھا ۔شہبازشریف اپریل میں حمزہ شہبازکے بچے کو دیکھنے کیلئے لندن گئے تھے جبکہ انہوں نے وہاں اپنا چیک اپ بھی کروایا ۔تاہم چیک کے دوران ڈاکٹروں نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ ابھی سفر نہ کریں ۔