Buy website traffic cheap


لیگی صدر شہبازشریف کی لانس نائیک تیموراسلم شہید کے گھرآمد

لاہور(ویب ڈیسک): اپوزیشن لیڈر شہباز شریف آج یوم دفاع کے موقع پر لانس نائیک تیمور اسلم شہید کے گھر آئے اور بے مثال جرات و بہادری پر شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔ شہبازشریف نے کہا کہ شہدا قوم کا عظیم سرمایہ ہیں، ان کی قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دیں گے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا کہ مادر وطن کے دفاع تحفظ اور سلامتی کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے دینے والے ہمارے اصل ہیرو ہیں، مسلح افواج اور قوم وطن عزیز کی آزادی و خودمختاری اور سلامتی کے لئے متحد اور یک جان ہیں۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ شہدا کے اہل خانہ کی پوری قوم قرض دار ہے، ان کے عظیم حوصلے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اللہ تعالی شہداء کے درجات کو بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔ انہوں نے کہا کہ لانس نائیک تیمور اسلم 15 اگست کو ایل او سی پر شہید ہو گئے تھے، تیمور شہید قوم کا سرمایہ ہیں، شہادت کو یاد رکھا جائے گا۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاک فوج نے دشمن کو عبرت ناک شکست دی، انہوں نے جرات و بہادری پر شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔