Buy website traffic cheap

شاہد آفریدی

آفریدی کے بیان نے نیا تنازع پیدا کردیا

لاہو ر(ویب ڈیسک )سابق آل راونڈر شاہد خان آفریدی کے کشمیر سے متعلق بیان نے نیا تنازع پیدا کردیا۔ آفریدی نے ایک تقریب میں گفتگو کے دوران کہا کہ ‘ پاکستان سے چار صوبے نہیں سنبھل رہے، کشمیر پاکستان کو نہ دیں، بھارت کو بھی نہ دیں، کشمیر ان کا اپنا رہنے دو، کشمیر کوئی ایشو نہیں ہے دنیا نے اس کو ایشو بنایا ہوا ہے’۔ذر ائع کے مطابق :بعد ازاں شاہد خان آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وضاحت کی

‘میرے بیان کی بھارتی میڈیا نے غلط تشریح کی، میں اپنے وطن سے بہت محبت کرتا ہوں اور کشمیریوں کی جدوجہد کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں، انسانیت سب سے بالاتر ہونی چاہیے اور انہیں ان کے حقوق ملنے چاہئیں۔