Buy website traffic cheap

شاہد کپور

کرینہ اورپریانکا میں سے کس کو بھولنا چاہیں گے؟ کرن جوہر کا شاہد کپور سےسوال

لاہور(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے مشہور اداکار شاہد کپور اپنے انداز کی وجہ سے کافی مقبول ہیں اور چند سال قبل شاہد کپور کے کرینہ کپور اور پریانکا چوپڑا کے ساتھ محبت کے بہت چرچے تھے مگر گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں 37سالہ اداکار سے سوال کیا گیا کہ وہ ان دونوں سابق محبوباﺅں میں سے کس ایک کو بھولنا چاہیں گے؟ جس کا انہوں نے شاندار اور ایک انتہائی غیرمتوقع جواب دیا۔ جس نے سب کو حیران کر کے رکھا دیا –

تفصیلات کے مطابق شاہد کپور نے کہا کہ ”کرینہ کپور کے ساتھ میرا تعلق پریانکا کی نسبت بہت طویل رہا۔ پریانکا کے ساتھ تعلق بہت مختصر تھا۔ میرے خیال میں آج میں جس طرح کا بھی انسان ہوں انہی تمام تجربات کی وجہ سے ہوں جو ان تعلقات سے میں نے حاصل کیے، لہٰذا میں اپنی یادوں میں سے کوئی بھی چیز نہیں مٹانا چاہوں گا۔ میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے۔“

شاید کپور نے یہ بات ’کافی وِد کرن‘ میں میزبان کرن جوہر سے بات کرتے ہوئے کہی۔ کرن جوہر نے ان سے پوچھا کہ ان کے خیال میں ان دونوں اداکاراﺅں میں سے کون زیادہ باصلاحیت اداکارہ ہے؟اس پر شاہد کپور نے کہا کہ ”میرے خیال میں کرینہ زیادہ باصلاحیت ہے جبکہ پریانکا زیادہ محنتی اور اپنے کام سے لگن رکھنے والی اداکارہ ہے۔“ اس وقت جب شاہد کپور اپنی ان سابق محبوباﺅں کے بارے میں بات کر رہے تھے، وہ بھی اپنی اپنی خوشگوار ازدواجی زندگی جی رہی ہیں۔ پریانکا چوپڑا اپنے شوہر نک جونس کے ساتھ لاس اینجلس میں مقیم ہیں اور کرینہ کپور پچھلے دنوں ہی یورپ میں فیملی کے ساتھ چھٹیاں منا کر واپس لوٹی ہیں۔

شاہد کپورکے کام کے حوالے سے بات کی جائے تو انہوں نے حال ہی میں اپنی نئی فلم ’کبیر سنگھ‘ کی شوٹنگ شروع کی ہے۔ یہ تیلگو فلم ’ارجن ریڈی‘ کا آفیشل ری میک ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ یہ فلم جون 2019ءمیں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔