بنیادی صفحہ -> شوبز کی خبریں -> شاہ رخ خان اورمعروف ہدایتکارکے درمیان جھگڑا ہوگیا
شاہ رخ خان

شاہ رخ خان اورمعروف ہدایتکارکے درمیان جھگڑا ہوگیا

لاہور(ویب ڈیسک): ناموربالی ووڈ ہدایت کارروہت شیٹھی نے شاہ رخ خان کے ساتھ جھگڑے کی افواہوں کی تردید کردی ہے۔روہت شیٹھی کا شماربالی ووڈ کے نامور ہدایت کاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے فلم انڈسٹری کو گول مال، گول مال اگین، سنگھم، سمبا سمیت متعدد سپر ہٹ فلمیں دی ہیں۔ 2013 میں روہت شیٹھی اورشاہ رخ خان نے فلم چنائے ایکسپریس میں ایک ساتھ کام کیا تھا اور یہ فلم سپر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔دوسال بعد ان دونوں نے ایک اور بڑی فلم دل والے بنائی تاہم یہ فلم شائقین کو متاثرکرنے میں ناکام رہی۔ فلم دل والے کے بعد سے ہی بالی ووڈ میں روہت شیٹھی اورشاہ رخ خان کے درمیان تعلقات خراب ہونے کی خبریں گردش کررہی ہیں۔اس اس حوالے سے جب روہت شیٹھی سے پوچھا گیا توانہوں نے کہا میرے اور شاہ رخ کے درمیان جھگڑے کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں، فلم سمبا کا ٹائٹل اور ڈیجیٹل کام ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ نے کیا ہے اور یہ شاہ رخ خان کی کمپنی ہے، جب کہ اسی وقت کمپنی میں زیرو کا کام بھی چل رہا تھا، اگر میرے اور ان کے درمیان جھگڑا ہوتا تو میں ان کی کمپنی سے اپنی فلم کا کام کیوں کرواتا۔ روہت نے شاہ رخ کے ساتھ فلم نہ کرنے کے بارے میں کہا اگر میں نے شاہ رخ کے ساتھ فلم نہیں کی تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہمارے درمیان لڑائی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*