Buy website traffic cheap


ماہرہ خان کے ساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھا ؛ شاہ رخ خان

لاہور: (ویب ڈیسک) بھارتی اداکار شاہ رخ خان نے ماہرہ خان کو اداکارانہ صلاحیتوں سے بھرپور شخصیت قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق : ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ماہرہ خان ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں اور فلم ” رئیس “ میں ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے بہت کچھ سیکھا ہے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے شاہ رُخ خان کا کہنا تھا کہ ماہرہ کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہیں ہر موضوع پر بات کرنے کا عبور حاصل ہے اور ان کو یقین ہے کہ وہ ایک دن اداکاری میں بہت اعلی مقام حاصل کریں گے۔

یاد رہے کہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور بالی ووڈ کنگ خان ایک ساتھ فلم ’’رئیس‘‘ میں بھی جلوہ گر ہو چکے ہیں، ان کی اس فلم کے بعد بھارت میں ماہرہ خان کی خوب داد ملی اور ان کی خوبصورتی کے خوب چرچے ہوئے تھے۔