بنیادی صفحہ -> شوبز کی خبریں -> شاہ رخ خان کی فلم کیخلاف کانگریس بھی میدان میں آگئی
زیرو

شاہ رخ خان کی فلم کیخلاف کانگریس بھی میدان میں آگئی

ممبئی (ویب ڈیسک) شاہ رخ‌ خان کی نئی آنے والی فلم ’زیرو‘ کیخلاف سکھ برادری کے بعد کانگریس بھی میدان میں آگئی ہے. تفصیلات کے مطابق کانگریس کے لیڈر کا کہنا تھا کہ ٹریلر اور پوسٹر میں جس طرح کرپان کا غلط طریقے سے استعمال ہوا ہے اس کے خلاف انہیں کئی شکایات موصول ہوئی ہیں لہٰذا انہوں نے پولیس سے فلم میکرز کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے سکھوں نے بھی فلم ’زیرو‘ کے ہدایت کار آنند لال رائے کے خلاف پولیس میں شکایت درج کراتے ہوئے کہا تھا کہ کنگ خان نے ٹریلر اورپوسٹر میں جس طرح کرپان کو ایک عام چاقو کی طرح پہنا ہوا ہے اس سے سکھوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں.

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*