بنیادی صفحہ -> پاکستان کی خبریں -> سیالکوٹ میں بیوپاری نے 4 لاکھ روپے ٹوکے میں کترڈالے
بیوپاری

سیالکوٹ میں بیوپاری نے 4 لاکھ روپے ٹوکے میں کترڈالے

لاہور(ویب ڈیسک): شکرگڑھ کے علاقے اخلاص پور میں بیوپاری نے 4 لاکھ 20 ہزار روپے کی رقم غلطی سے ٹوکے سے کتر ڈالی۔ذرائع کے مطابق شکرگڑھ کے علاقے اخلاص پور میں ایک بیوپاری چوری، ڈکیتی اور فراڈ کے بغیر ہی 4 لاکھ 20 ہزار روپے سے ہاتھ دھو بیٹھا، بیوپاری نے خطیر رقم چارہ کاٹنے والی مشین میں کتر ڈالی۔ بیوپاری طارق مویشیوں کی خریداری کے لیے چار لاکھ 20 ہزار روپے کی رقم گھر لے کرآیااور رقم سے بھرا تھیلہ مویشیوں کے چارے کے قریب رکھ کر چارہ مشین پر کام کرنے لگا، طارق نے بے دھیانی میں چارے کیساتھ پیسوں والا تھیلہ بھی مشین میں ڈالا دیا ،جس میں موجود 4لاکھ 20ہزار روپے کی رقم کتری گئی۔ طارق کا کہنا ہے کہ میں غریب آدمی ہوں، غلطی سے نقصان ر بیٹھا ہوں، گورنر سٹیٹ بینک سے گزارش ہے کہ مدد کریں۔

بجلی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری
لاہور(ویب ڈیسک) حکومت نے عوام کونئے سال کا دوسرا بڑا تحفہ دےدیا- حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد بجلی کی قیمت میں بھی کمی کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا ۔تفصیل کے مطابق نیپرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فیکیشن کے مطابق فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 32پیسے کی کمی کی گئی ہے ۔بجلی کی قیمت میں کمی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے ۔ حکومت کے اس فیصلے سے بجلی کے صارفین کو 2 ارب روپے کا فائدہ پہنچایا جائے گا۔ یہ بات واضح رہے کہ حکومت کے اس فیصلے کا اطلاق 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر ہوگا۔دو دن قبل حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4روپے86پیسے کمی کی تھی ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*