Buy website traffic cheap

جعلی اکاؤنٹس

شریف خاندان کے بنائے گئے جعلی اکاؤنٹس بھی سامنے آگئے

لاہور(ویب ڈیسک): رمضان شوگر ملز نے بھی جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشنز کیں، ٹیکسی ڈرائیور کے نام پر جعلی اکاونٹ بنایا گیا۔ ایف بی آر نے ٹیکسی ڈرائیور کو نوٹس جاری کر دیا۔ ذرائع کے مطابق رمضان شوگر ملز نے ٹیکسی ڈرائیور عاقل عباسی کے نام پر بنائے گئے اکاونٹ سے ٹرانزیکشن کی۔ جعلی اکاونٹس سے ٹرانزیکشنز پر ایف بی آر نے ٹیکسی ڈرائیور کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ ٹیکسی ڈرائیور سے کہا گیا ہے کہ بتایا جائے آپ کے اکاونٹ میں اتنے پیسے کہاں آئے؟۔ دوسری جانب میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹیکسی ڈرائیور کا کہنا تھا کہ رمضان شوگر ملز کا علم ہے نا ہی کروڑوں کی ٹرانزیکشن سے کوئی تعلق ہے، اس کے نام سے اکاونٹ کسی نے بنایا اور کیا ٹرانزیکشنز ہوتی رہیں، ان تمام معاملات کے بارے میں وہ کچھ نہیں جانتا۔