بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> ” لیگی قائد نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے "

” لیگی قائد نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے "

لاہور(ویب ڈیسک): سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے وزارت داخلہ کو درخواست موصول ہوگئی، درخواست شریف فیملی کی جانب سے دی گئی۔

ادھر احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا تھا نواز شریف کی صحت بہت خراب ہے، ان کے پلیٹ لیٹس ادویات سے بھی بہتر نہیں ہو رہے، نواز شریف کے پلیٹ لیٹس گزشتہ روز بھی گر گئے، ان کی بیماری کی تشخیص نہیں ہو رہی، سیاست چلتی رہے گی، والدین دوبارہ نہیں ملتے، بڑی مشکل سے آج عدالت پیش ہوئی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*