Buy website traffic cheap


ہالی وڈ فلم “شیزام” نےریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر دھوم مچا دی

لاہور(ویب ڈیسک) “شیزام” کا امریکی سینما گھروں پر راج قائم ہو گیا، افتتاحی ہفتے پانچ کروڑ 30 لاکھ ڈالر کما کر امریکی باکس آفس پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ پیٹ سمٹری دوسرے اور ڈمبو تیسرے نمبر پر رہی۔

تفصیلات کے مطابق : لڑکا سپرطاقت ملنےکے بعد سپر ہیرو بن گیا، پہلے ہفتے ہالی وڈ مووی شیزام پانچ کروڑ 30 لاکھ ڈالر کما کر باکس آفس پر چھا گئی۔ پالتو جانوروں پر مبنی ہاررفلم پیٹ سمٹری نے دو کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کمائے اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔ سرکس میں اڑتا ننھا ہاتھی بھی باکس آفس میں اپنی پہچان بنانے میں کامیاب رہا، ڈمبو نے ایک کروڑ بیاسی لاکھ ڈالر کما کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔