بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> چیئرمین پی اے سی بنانے کے خلاف درخواست پر فیصلہ سُنا دیا گیا؟
شہباز شریف

چیئرمین پی اے سی بنانے کے خلاف درخواست پر فیصلہ سُنا دیا گیا؟

چیئرمین پی اے سی بنانے کے خلاف درخواست پر فیصلہ سُنا دیا گیا؟
لاہور(ویب ڈیسک) شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کے خلاف ہائی کورٹ میں دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی ہے۔جاوید اقبال قاضی کی طرف سے شہباز شریف کے خلاف درخواست دائر کی گئی ، جس میں وزیراعظم عمران خان، الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کے خلاف ہائی کورٹ میں دائر درخواست کی سماعت کریں گے۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ احتساب کا عمل شفافیت کی بنیاد پر انجام دیا جاسکتا ہے، کرپشن کے الزامات میں گرفتار ملزم کو کمیٹی کا چیئرمین نہیں بنایا جاسکتا، شہباز شریف نیب اور دیگر احتساب کرنے والے اداروں کی بے توقیری کرتے ہیں، شہباز شریف بطور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نیب،ایف آئی اے ودیگر اداروں کو طلب کرکے دباؤ میں لاسکتے ہیں۔
یاد رہے کہ کچھ روز قبل شہباز شریف کو نیب کی جانب سے گرفتار کر لیا گیا تھا جس کے بعد اب تک اُن کی رہائی نہیں ہو سکی.

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*