Buy website traffic cheap

شہباز شریف

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے لاہور ماڈل ٹاون رہائش گاہ پر خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے ترجمان کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود لاہور ماڈل ٹاون میں اپنی رہائش گاہ میں قرنطینہ کر لیا ہے۔ سینئر اینکر پرسن منصور علی نے بھی اپنے ایک ٹوئیٹ میں اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ میاں شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
علاوہ ازیں ترجمان مسلم لیگ مریم اورنگزیب نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔