بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> شہباز شریف نے کیا کہہ دیا بڑا دبنگ بیان دے دیا

شہباز شریف نے کیا کہہ دیا بڑا دبنگ بیان دے دیا

لاہور: پاکستان مسلم لیگ) ن( کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کوعلاج کی سہولت نہ دینا حکومت کی سنگین غفلت ہے، اگر نوازشریف کوکچھ ہوا تو ذمے دارعمران خان اورحکومت ہوگی،10سال میں سرکارکا ایک دھیلہ بھی استعمال نہیں کیا،میں نے سرکاری مراعات لیں نہ سرکاری دورے کیے،خرچہ خود اٹھایا۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف کی 5 سال قبل اوپن ہارٹ سرجری ہوچکی ہے، اس کے علاوہ وہ بلڈ پریشر اور ذیابیطس کے مریض بھی ہیں۔ جیل میں ان کی طبیعت ٹھیک نہیں، حکومت نواز شریف کی صحت کے معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی اور حکومت بدترین غفلت کا مظاہرہ کررہی ہے۔اگر نوازشریف کو کچھ ہوا تو تمام ذمہ داری عمران خان نیازی پر ہوگی۔

شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت نے وزیراعلی کے لئے جو مراعات منظور کی ہیں، وہ سمجھ سے باہر ہیں۔ اپنی وزارت اعلی کے 10 سال میں ایک دن بھی تنخواہ نہیں لی، میں نے نہ تو سرکاری مراعات لیں اور نا ہی سرکاری دورے کئے، اپنا خرچہ خود اٹھایا، بطور وزیراعلی علاج کے لیے کسی قسم کی سرکاری مراعات نہیں لی تھیں اور طبی اخراجات اپنی جیب سے ادا کیے تھے۔ 10 سال اپنی ذاتی گاڑی استعمال کرتا رہا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*