Buy website traffic cheap


ملک میں مہنگائی کا طوفان سابق حکمرانوں کی وجہ سے آیا ، شہریار آفریدی

لاہور(ویب ڈیسک) وزیرمملکت برائے سیفران شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے ملک کے ساتھ دھوکہ کیا ہے اور غلط اعدادوشمار پیش کرکے دروغ گوئی سے کام لیا ہے جس کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آیا-

قوموں کی زندگیوں میں آزمائشیں آتی ہیں اور پاکستانی قوم کو آزمائش کی اس گھڑی میں صبر وتحمل اور برداشت کا مظاہرہ کرنا ہوگا،ظالموں نے بہت بے دردی سے ملک کو لوٹاہے اور اعداددشمارمیں ہیرپھیر کرکے خزانہ کا بیڑہ غرق کردیا ہے جس کی باعث مہنگائی مزید بڑھے گی، اب وزیراعظم عمران خان اور ان کی پوری ٹیم مسلسل محنت کرکے ملک کے حالات بدل لینے کے لئے دن رات کوشاں ہیں اورانشاءاللہ بہت جلد ملک کے معاشی حالات سدھرجائیں گے۔