Buy website traffic cheap

لال حویلی

شیخ رشید نے نوازشریف کا علاج لال حویلی میں کروانے کا اعلان کردیا

لاہور(ویب ڈیسک): وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ گردے کی پتھری کاعلاج لندن میں ضروری نہیں ، لال حویلی میں بھی گردے کی پتھری کا دم ہوتا ہے اوردم سے پتھری نکل جاتی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیرریلوے شیخ رشید ریلوے سٹیشن کے افتتاح کیلئے نارووال پہنچ گئے ،اس موقع پر نوازشریف کے گردے میں پتھری کی نشاندہی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گردے کی پتھری کاعلاج لندن میں ضروری نہیں ،لال حویلی میں بھی گردے کی پتھری کا دم ہوتا ہے۔وزیر ریلوے نے دعویٰ کیا ہے کہ لال حویلی میں دم سے پتھری نکل جاتی ہے،پتھری نکالنے کیلئے لندن جانے کی ضرورت نہیں۔بلاول کے بیان سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ بلاول سے کہتا ہوں معافی مانگ لے،اسی میں فائد ہ ہے۔