بنیادی صفحہ -> سپورٹس کی خبریں -> شعیب اختر نے شاہد آفریدی کی کتاب میں لکھی باتوں کی تائید کردی
شعیب اختر

شعیب اختر نے شاہد آفریدی کی کتاب میں لکھی باتوں کی تائید کردی

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے شاہد آفریدی کی جانب سے اپنی کتاب میں لگائے گئے الزامات کی تائید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ سینئر کھلاڑیوں کے روئیے سے متعلق بہت کچھ لکھ سکتا تھا، اور میں اس کی مکمل طور پر حمایت کرتا ہوں۔شعیب اختر نے کہا کہ شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں جو ذکر کیا ہے، حقیقت میں سینئر کھلاڑیوں کا رویہ اس سے کہیں زیادہ برا تھا۔ انہوں نے کہا ”میرے خیال سے شاہد آفریدی کو سینئر کھلاڑیوں کے جس روئیے کا سامنا کرنا پڑا، اس سے کہیں زیادہ کم اپنی کتاب میں لکھا ہے۔میں ان میں سے کچھ چیزوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے اور میں اس کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔“سینئر کھلاڑیوں کیساتھ گزرنے والے اپنے وقت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ ایک مرتبہ تو چار سینئر کھلاڑی مجھے بلے کیساتھ پیٹنے ہی والے تھے۔انہوں نے کہا کہ 10 سینئر کھلاڑیوں نے بعد ازاں اپنے روئیے کے بارے میں معافی بھی مانگی تھی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*