بنیادی صفحہ -> سپورٹس کی خبریں -> کبھی ٹیم پر بوجھ نہیں بنوں گا، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی بھی کھیلنا چاہتا ہوں
ٹیم

کبھی ٹیم پر بوجھ نہیں بنوں گا، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی بھی کھیلنا چاہتا ہوں

لاہور (ویب ڈیسک) قومی کرکٹر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ کبھی ٹیم پر بوجھ نہیں بنوں گا تاہم آئندہ سال ورلڈ کپ کے بعد ورلڈ ٹی ٹوئنٹی بھی کھیلنا چاہتا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق شعیب ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سال ورلڈ کپ کھیلنے کے بعد ون ڈے کرکٹ چھوڑ دوں گا، بعد ازاں ملک کیلیے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی بھی کھیلنا چاہتا ہوں لیکن اس کا انحصار فارم اور فٹنس پر ہوگا،اگر میدان میں مشکل جگہ پرفیلڈنگ کرتے ہوئے بھی توقعات پر پورا اترسکوں.
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر میرے اندر کا انسان بولا ”شعیب میاں اب بس کرو“ تو کرکٹ چھوڑ دوں گا،کبھی ٹیم پر بوجھ نہیں بنوں گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*