Buy website traffic cheap

سمرت کور

بھارتی وزیربرائے خوراک سمرت کورکا کرتارپوربارڈرراہداری افتتاحی تقریب سے خطاب

لاہور(ویب ڈیسک): بھارتی یونین وزیربرائے خوراک سمرت کورنے کرتارپوربارڈرراہداری افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس کے نصیب میں خدمت لکھی تھی اس نےخدمت کردی ہے اورراہداری کھولنےپر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ اداکیا. ان کا کہنا تھا کہ گرونانک نے 18سال یہاں گزارے. آج دوریاں ختم ہورہی ہیں. میرے گرونانک کا بلاوا آیا توآج آپ کی دھرتی پرآئی ہوں. عمران خان جب کرکٹ کھیلتے تھےانہیں نہیں پتا تھا کہ وہ اس عہدے پرپہنچیں گے. جس دن بھارتی کابینہ نے راہداری کی منظوری دی اس دن میری دنیا ہی بدل گئی. راہداری سے دونوں ممالک میں محبت بڑھے گی. جیسے باباگرونانک نے سب کوجوڑا ویسے کرتارپورراہداری بھی سب کوجوڑے گی.