Buy website traffic cheap


حکومتی دعوؤں کے باوجود لاہورمیں سموگ پر قابو نہ پایا جاسکا

لاہور(ویب ڈیسک): صوبائی حکومت کے دعوؤں کے باوجود لاہورمیں سموگ کا راج چھایا ہوا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو بے حد مشکلات کا سامنا ہے. فضائی آلودگی کی وجہ سے نزلہ زکام اورآنکھوں کے مسائل پیدا ہورہے ہیں. ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں صبح کے وقت ایئرکوالٹی 252 تھی جوکہ دوپہر تک 302 تک پہنچ چکی ہے.

طبی ماہرین نے شہریوں کومشورہ دیا ہے کہ وہ بغیر ضرورت گھروں سے نہ نکلیں اور اگر باہر جانا ضروری ہو تو چہرے کو ماسک سے ڈھانپ لیں تاکہ سموگ کے مضر اثرات سے بچا جا سکے۔ جبکہ کھڑکیوں اور دروازوں کے کھلے حصوں پر گیلا کپڑا یا تولیہ رکھیں۔ فضا صاف کرنے کے آلات کا استعمال کریں. واضح رہے کہ بہتر ایئر کوالٹی انڈیکس کا مثالی اے کیو لیول صفر سے 50، درمیانے یا قابل برداشت ایئر انڈیکس کا لیول 100 ہے۔ ماہرین کے مطابق 100 سے زائد انڈیکس لیول صحت کے لئے انتہائی مہلک ہے۔