Buy website traffic cheap


سوشل میڈیا فیک اکاؤنٹس کے ذریعے لڑکیوں کی عصمتیں لٹنے لگیں، سندھ ہائیکورٹ کا ایف آئی اے کوبڑی کاروائی کا حکم

لاہور(ویب ڈیسک): سوشل میڈیا پرموجود فیک اکاؤنٹس پروپیگنڈہ پھیلانے کے ساتھ ساتھ معاشرتی روایات کو تباہ کرتے جارہے ہیں ان جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے کتنی ہی حواکی بیٹیوں کی عصمت لٹ چکی ہے اورہزاروں بلیک میل ہورہی ہیں. ایساہی کیس سندھ ہائیکورٹ میں پیش آیا جہاں ایک سکول ٹیچرنے عدالت کو بتایاکہ ملزم ذوہیب نے میرا رشتہ مانگالیکن میرے گھروالوں نے اس کی حرکتوں کی وجہ سے انکارکردیاجس کی وجہ سے اس نے بدلہ لینے کے لیے میرے جلعی اکاؤنٹس بناکران کے ذریعے فوٹوشاپڈ تصاویرشیئرکرناشروع کردیں جس سے نہ صرف میری بدنامی ہوئی بلکہ میری بہن کو بھی طلاق ہوگئی. درخواست گزارنے مزید بتایاکہ ایف آئی اے کو بتانے کے باوجود ملزم کیخلاف کوئی کاروائی نہیں‌ہوئی. ایف آئی اے حکام نے عدالت کو بتایاکہ موبائل کمپنیوں کے قواعد کی وجہ سے ملزمان تک پہنچنے میں دشواری ہوتی ہے. کمپنیاں پانچ ہزارصارفین کو ایک ہی آئی پی ایڈریس دیتی ہیں جس کی وجہ سے رسائی ممکن نہیں ہوتی. عدالت نے موبائل کمپنیوں کو حکم جاری کیا کیا کہ ملزم کی شناخت کے لیے ایف آئی اے سے تعاون کریں.