بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> سوشل میڈیا سائٹس سے کس نے جواب طلبی کی؟

سوشل میڈیا سائٹس سے کس نے جواب طلبی کی؟

(ویب ڈیسک) یہ بھی یاد رہے کے اسٹریلیا کے وزیراعظم نے بھی اس دلخراش واقعہ کے مناظر سوشل میڈیا پر نشر ہونے کی خوب پوچھ گچھ کی اور برہمی کا اظہار کیا.
سانحہ نیوزی لینڈ کی ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا کمپنیوں سے جواب طلب کر لیا گیا ہے۔

امریکی ایوان کی ہوم لینڈ سیکیورٹی کمیٹی نے فیس بک، یوٹیوب، ٹوئٹر اور مائیکرو سوفٹ سربراہان کو 27 مارچ کو طلب کر لیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق سانحہ نیوزی لینڈ کی براہِ راست ویڈیو فیس بک پر بہت کم صرف 200 افراد نے دیکھی تاہم اسے بڑی تعداد میں کاپی کر کے دوبارہ پوسٹ کیا گیا اور سوشل پلیٹ فارمز اسے پھیلنے سے نہ بچا سکے۔

وائرل ہونےکے سبب سانحہ نیوزی لینڈ کی ویڈیو کروڑوں افراد نے دیکھی ہے۔
فیس بک کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فیس بک سے 15 لاکھ ویڈیوز کو ہٹا دیا گیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*