Buy website traffic cheap

شان

سوشل میڈیا صارفین نے معروف اداکار ” شان ” کو دلچسپ خطاب دیدیا

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان فلم انڈسٹری کے صف اول کے اداکار شان شاہدکو ہانیہ عامر اور گلوکارعاصم اظہر کے تعلق پر تنقید کرنامہنگا پڑگیا، سوشل میڈیا صارفین نے انہیں ’’پھپھو‘‘کا خطاب دے ڈالا۔اداکار شان کی طرف سے تنقید کئے جانے پر عاصم اظہر نے انہیں کہا کہ وہ اپنے کام سے کام رکھیں جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے شان کو پھپھو کہ کرپکارنا شرو ع کردیا اور ان سے مخاطب ہونے والے اکثر جملوں میں پھپھو لکھا گیا۔واضح رہے کہ ’’پھپھو‘‘سے صارفین کی مراد ’’فساد پھیلانے والی پھپھو‘‘ ہیں،ان کے خیال میں شان کچھ ایسا ہی کررہے ہیں۔