Buy website traffic cheap


پاکستان میں21 جون کو سورج گرہن ،دورانیہ 6 گھٹنے 12 منٹ ہوگا

لاہور: (ماینٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں 21 جون کو سورج گرہن ہوگا اور یہ پورے پاکستان میں دکھائی گے ۔سورج گرہن کا دورانیہ طویل ہوگا 6 گھٹنے 12منٹ تک گرہن رہے گا ۔سورج کے گرد انگوٹھی نما دہکتا ہالہ بننے سے ملک کے بیشتر شہروں میں دن کے وقت اندھیرا چھا جائے گا۔
پاکستان کے شہر قائد کراچی میں سورج گرہن کی شدت 91.53 فیصد ہو گی۔ سورج گرہن کا آغاز سے اختتام تک مکمل دورانیہ 6 گھنٹے 12 منٹ پر محیط ہو گا۔

محکمہ موسمیات نے21 جون کو ہونیوالے سورج گرہن کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن صبح 8 بجکر 46 منٹ پر شروع ہو گا۔ 11 بج کر 40 منٹ پر مکمل سورج گرہن ہو گا۔ دوپہر 2 بج کر 34 منٹ پر اختتام ہو گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن پاکستان بھر میں دیکھا جا سکے گا۔ سورج گرہن کا آغاز سے اختتام کا دورانیہ 6 گھنٹے 12 منٹ پر محیط ہو گا جس کے دوران چاند سورج کو مکمل طور پر ڈھک دے گا اور سورج کے گرد انگوٹھی نما ہالہ بنے گا اور درمیان میں مکمل تاریکی ہو گی جس کے سبب ملک کے بیشتر شہروں میں دن کے وقت اندھیرا چھا جائے گا۔