سونم کپورنے اپنے سپر ہیرو بارے بتا دیا

ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارتی فلم اسٹار سونم کپور نے اپنے سپر ہیرو کے بارے میں اپنے مداحوں کو آگاہ کردیا۔حال ہی میں سونم کپو نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بچپن کی یادگار تصویر شیئر کی جس میں ان کے ہمراہ ان کی چھوٹی بہن ریہا کپور بھی ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سونم کپور نے سپر ہیرو بیٹ مین کا کاسٹویم زیب تن کیا ہوا ہے اور وہ اپنی بہن کے ساتھ خوشی سے اچھلتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

اداکارہ نے اِس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے اپنے بچپن کا مزاحیہ قصہ بیان کیا کہ میں اتنی بیوقوف تھی کہ بغیر کسی کاسٹیوم پارٹی کے میں نے یہ بیٹ مین کا لباس پہنا ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ اِس لباس کو پہننے کی وجہ یہ تھی کہ بیٹ مین میرا پسندیدہ سپر ہیرو ہے۔