بنیادی صفحہ -> دنیا کی خبریں -> جنوبی فرانس میں بارش نے تباہی مچا دی

جنوبی فرانس میں بارش نے تباہی مچا دی

لاہور(ویب ڈیسک) جنوبی فرانس میں بارش اور سیلاب نے تباہی مچا دی، امدادی کارروائیوں کے دوران ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے تین ریسکیو اہلکار ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق : فرانس کے جنوبی علاقے ان دنوں شدید بارش اور سیلاب کی لپیٹ میں ہیں، مختلف حادثات میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے جن میں تین ریسکیو اہلکار شامل ہیں۔ ریسکیو اہلکار ہیلی کاپٹر پر امدادی کارروائیوں میں مصروف تھے کہ ہیلی کاپٹر تباہ ہو گیا۔ حادثے کا باعث تینوں اہلکار ہلاک ہو گئے۔ دوسری جانب فرانس کے جنوبی علاقوں میں سیلاب کے سبب سڑکیں پانی میں ڈوبی ہیں جس کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے، تاہم متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے، حکام نے متاثرہ علاقوں میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*