Buy website traffic cheap


پاک بھارت کشیدگی : چین بھی میدان میں آگیا

لاہور(ویب ڈیسک) پاک بھارت کشیدگی : چین بھی میدان میں آگیا – چین نے پاکستان اور بھارت کوکشیدگی ختم کرنے کیلئے فوری مذاکراتی عمل شروع کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ممالک کی سالمیت اور حاکمیت کا احترام کیا جانا چاہئے، اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے، بھارت اور پاکستان کشیدگی میں کمی کیلئے مذاکرات کا راستہ اختیار کریں،جنوبی ایشیائی امن و استحکام کیلئے دونوں ممالک مابین بات چیت ناگزیر ہے۔

تفصیلات کے مطابق : چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاک بھارت کشیدگی بارے کہا ہے کہ دونوں ممالک مابین کشیدہ صورتحال پر چین کو فکر لاحق ہے، چین چاہتا ہے کہ تمام ممالک ایک دوسرے کی حاکمیت اور علاقائی سلامتی کا خیال رکھیں،کسی ملک کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں ہونی چاہئے،پاک بھارت چین کے ہمسائے ہیں اور چین ہمیشہ سے امن کا خواہاں رہا ہے، بھارت اور پاکستان کشیدگی میں کمی کیلئے مذاکرات کا راستہ اختیار کریں،جنوبی ایشیائی امن و استحکام کیلئے دونوں ممالک مابین بات چیت ناگزیر ہے۔

واضح رہے کہ چینی وزیر خارجہ نے ازبکستان میں بھی بھارتی وزیر خارجہ شسما سوراج سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے تحفظات کا کھل کر اظہار کیا تھا جب کہ پاکستانی وزیر خارجہ سے بھی ٹیلی فونک کشیدہ صورتحال پر بھر پور تبادلہ خیال کیا تھا۔ترجمان نے معمول کی پریس بریفنگ میں پاک بھارت سرحدی کشیدگی پر گفتگو کے دوران کہا کہ چین کا بھر پور مطالبہ ہے کہ خطے میں امن ،استحکام اور ترقی کیلئے دونوں ممالک مذاکرات کی میز پر سر جوڑ کر بیٹھیں،جتنی جلدی ممکن ہو اس صورتحال سے نکلنے کی کوشش کی جائے۔ چین پاک بھارت معاملات کے حل کیلئے مشاورتی عمل کا حصہ بننے کو تیار ہے۔ پاکستان چین کی ثالثی کی پیشکش اور خیالات سے متفق ہے۔ بھارت کو بھی اچھے رویے کے ساتھ مثبت جواب دینا چاہئے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ چین امید کرتا ہے کہ بھارت اور پاکستان حالات کو مزید خراب کرنے کی بجائے صورتحال میں بہتری لائیں گے۔ چینی کے وزیر خارجہ نے پاکستانی ہم منصب کے ساتھ حالیہ کوششوں پر مفصل گفتگو کی ہے ۔