مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 کشمیری شہید

لاہور(ویب ڈیسک) مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ تھم نہ سکا اور بھارتی فوج کے مظالم سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ شہید ہونے والوں میں اب تک دو نوجوانوں کی شناخت ہوگئی ہے جن میں سے ایک سید امام الدین اور دوسرا سید علی زید ہیں۔