بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> قومی اسمبلی میں شہباز شریف کو ڈائس دینے پر ہنگامہ آرائی
شہباز شریف

قومی اسمبلی میں شہباز شریف کو ڈائس دینے پر ہنگامہ آرائی

لاہور(ویب ڈیسک): قومی اسمبلی کے اجلاس میں شور شرابہ، شہباز شریف کو ڈائس دینے پر شیریں مزاری نے احتجاج کیا۔ سپیکر کو اجلاس 2 بجے تک ملتوی کرنا پڑگیا۔ سپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی اجلاس میں راجہ پرویزاشرف کو پوائنٹ آف آرڈر پر بولنے کا موقع دیا۔ جس پر حکومتی ارکان نے شور شرابہ شروع کر دیا۔ کراچی کے حکومتی اراکین نے راجہ پرویز اشرف کے خطاب کے دوران ایوان میں کراچی کو پانی دو کے نعرے لگا دیئے۔ اسد قیصر نے ایوان میں نظم و ضبط قائم رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا اسی طرح جاری رہا تو اجلاس ملتوی کر دوں گا۔ راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا حکومت تو کنٹینر دینے کی بات کرتی تھی، اب تو حکومتی ارکان اپوزیشن کو ڈائس دینے کو تیار نہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*