Buy website traffic cheap

PM Imran Khan, Naeem Ul Haq, PM House, Family, Condolence

نعیم الحق کے ایصالِ ثواب کیلئے وزیراعظم ہاؤس میں دعائیہ تقریب

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیئررہنماء، بانی رکن اور وزیراعظم عمران خان کے دیرینہ دوست نعیم الحق کے ایصالِ ثواب کیلئے وزیراعظم ہاؤس میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں وزیراعظم عمران خان، صدرِمملکت ڈاکٹرعارف علوی سمیت وفاقی وزراء، اراکین اسمبلی اور پی ٹی آئی کے کارکنان شرکت کررہے ہیں.

نعیم الحق وزیراعظم عمران خان کے قریبی ترین ساتھیوں میں شمارکیے جاتے تھے. نعیم الحق کے اہلخانہ دعائیہ تقریب میں‌خصوصی شرکت کیلئے کراچی سے اسلام آباد تشریف لائے، وزیراعظم ہاؤس میں دعائے مغفرت کیساتھ ساتھ قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے.