Buy website traffic cheap


وہیل مچھلی کو جاسوسی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا

لاہور(ویب ڈیسک) خفیہ ایجنسیاں جاسوسی کے لیے کیا کچھ طریقے اپناتی ہیں، اس کی ایک حیران کن مثال گزشتہ دنوں ناروے کی سمندری حدود میں دیکھنے کو ملی جہاں ایک وہیل مچھلی کو جاسوسی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ مچھلی ناروے کے ماہی گیروں نے پکڑی جس کی جسم پر تانگے میں جوتنے والے گھوڑوں کو پہنائے جانے والے ’سینے بند‘ جیسا سینے بند پہنایا گیا تھا اور اس پر جاسوسی کے آلات لگے ہوئے تھے۔ ناروے کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وہیل مچھلی کو باقاعدہ تربیت دی گئی تھی اور شبہ ہے کہ اسے تربیت روسی بحریہ نے دی۔ اس علاقے میں روسی بحریہ کی بیس بھی موجود ہے۔ رپورٹ کے مطابق سمندری حیات کے ماہر پروفیسر آڈون ریکارڈسن کا کہنا تھا کہ ”یہ ایک بیلوگا وہیل تھی جس کے جسم کے گرد بندھے خصوصی آلات میں گو پرو کیمرہ ہولڈر تھا اور اس پر سینٹ پیٹرز برگ کا لیبل لگا ہوا تھا جو کہ روسی شہر ہے۔ مجھے ایک ساتھی روسی سائنسدان نے بتایا تھا کہ یہ ایسے آلات کی کِٹ ہے جو روسی سائنسدان استعمال کرتے ہیں۔“ ناروے کے ماہرین کے مطابق یہ بیلوگا وہیل کئی بار آرکٹک جزیرے پر واقع ناروے کے ساحل انگویا کی طرف آئی جو کہ مرمانسک سے 415کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔