بنیادی صفحہ -> سپورٹس کی خبریں -> سری لنکا نے ورلڈکپ 2019 کے لیے سکواڈ کا اعلان کردیا
سری لنکا

سری لنکا نے ورلڈکپ 2019 کے لیے سکواڈ کا اعلان کردیا

لاہور(ویب ڈیسک): سری لنکن کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءکیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق ٹیم کی قیادت ڈیموتھ کرونارتنے کریں گے۔سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے ہونے والے اعلان کے مطابق دیگر کھلاڑیوں میں اینجلو میتھیوز، لاستھ ملنگا، کوشل پریرا، لاہیرو تھریمانے، اویشکا فرنینڈو، کوشل مینڈس، دھنانجیا دی سلوا، جیفری ویندرسے، تھیسارا پرپرا، ایسورو اوڈانا، سورنگا لکمل، نووان پرادیپ، جیون مینڈس اور میلینداسری وردانہ شامل ہیں۔واضح رہے کہ ورلڈکپ 2019ءکا باقاعدہ آغاز 30 مئی سے میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے میچ سے ہو گا اور اب تک نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، بنگلہ دیش اور انگلینڈ نے ہی اپنے اپنے سکواڈ کا اعلان کیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*