Buy website traffic cheap

سری لنکا

سری لنکا میں ہونیوالے دھماکوں میں کونسا ملک ملوث ہے

لاہور(ویب ڈیسک): سری لنکا میں دھماکوں کے چشم کشا انکشافات سامنے آگئے، خود کش دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ زاہران ہاشمی کی بھارت میں ٹریننگ لینے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق زاہران ہاشمی نے کافی عرصہ جنوبی بھارت میں گزارا، سری لنکا میں دھماکے کرنے والی دہشتگرد تنظیم جماعت التوحید کے تانے بانے بھی بھارت سے جا ملے۔ بھارت دہشت گردوں کی آماج گاہ بن گیا، بھارتی سرکار دوسرے ممالک میں دہشت گردی کرانے کی ریاستی پالیسی پر گامزن ہے، بھارتی ریاستی دہشت گردی کی زندہ مثال بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو ہے۔ پاکستان پر دھماکوں کا الزام دھرنے کے بعد بھارتی حکام کو چپ کاروزہ لگ گیا۔