بنیادی صفحہ -> پاکستان کی خبریں -> ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ؛ آج پھر نیا ریکارڈ قائم

ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ؛ آج پھر نیا ریکارڈ قائم

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان میں ڈالر اور سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق : بدھ کے روز بھی پاکستان بھر میں جہاں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا وہیں سونا بھی تاریخی قیمت پر پہنچ گیا۔ آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 81 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔ دوسری جانب سونے کی 10 گرام قیمت میں 448 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 69 ہزار 444 روپے پر پہنچ گیا ہے۔ خیال رہے کہ منگل کے روز بھی سونے کی قیمت میں 1150 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے باعث فی تولہ سونا 80 ہزار 500 روپے کا ہوگیا تھا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*