Buy website traffic cheap

سٹاک مارکیٹ

سٹاک مارکیٹ کی پھرکریش لینڈنگ ، سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستانی سٹاک مارکیٹ ایک بارپھر کریش کرگئی ہے جس سے سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے ہیں. تفصیلات کے مطابق ترسیلات زر میں 400 ملین ڈالر کی کمی اور عالمی بینک کی جانب سے 250 ملین ڈالر کے ایمر جنسی قرض کی منسوخی کے بعد آج بدھ کے روز آج ایک مرتبہ پھر سے سٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاو دیکھنے میں آ رہاہے اور کاروبار کے آغاز میں ہی 100 انڈیکس میں 705 پوائٹس کی کمی واقع ہوئی ۔تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ 450 پوائٹس کی کمی کے ساتھ 39 ہزار کی نفسیاتی حد کھو دی تھی اور 38 ہزار 851 پر بند ہوئی تاہم آج صبح جب کا روبار کا آغاز کیا تو سٹا ک مارکیٹ میں یک دم کمی دیکھنے میں آئی اور یہ مسلسل تنزلی کا شکار ہوتے ہوئے 38 ہزار 130 کی سطح پر آ گئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 60 ارب سے زائد کا نقصان ہونے کا خدشہ ہے ۔تاہم اب سٹاک مارکیٹ میں معمولی بہتر ی آنا شروع ہو گئی ہے ۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اس وقت شیئرز کی مالیت کافی حد تک کم ہوچکی ہے، مگر سیاسی اور معاشی ہلچل کے باعث انویسٹر سرمایہ لگانے سے کترا رہے ہیں، اگر حالات بہتر ہو جائیں تو مارکیٹ ایک بار پھر بلندیوں کے نئے ریکارڈ بھی بنا سکتی ہے۔