Buy website traffic cheap


سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوتے ہی مندی کا رجحان شروع

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت اور مہنگائی نے عوام کو پریشان کر رکھاہے جبکہ اس کے ساتھ کاروبار نہ ہونے پر تاجر طبقہ بھی پریشان ہے تاہم اب سرمایہ کاروں کیلئے بھی پریشان کن خبر آ گئی ہے کیونکہ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوتے ہی مندی کا رجحان شروع ہو گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق کاروبار کا آغاز ہوا تو سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈکس 33 ہزار 971 کی سطح پر تھا تاہم تقریبا آدھے گھنٹے کے بعد اس میں کمی کا رجحان پیدا ہوا اور وہ مسلسل چلتا رہا جس کے باعث 618 پوائنٹس کی کمی واقع ہو گئی ہے اور 100انڈکس 33 ہزار 352 کی سطح پر آ گیاہے ۔