Buy website traffic cheap

مداحوں

شوبز ستارے بھی جشن آزادی کے رنگ میں رنگ گئے، مداحوں کے نام پیغام جاری

لاہور (ویب ڈیسک) ملک بھر میں جاری جشن آزادی کے موقع پر شوبز ستاروں کی جانب سے ملک و قوم کے نام اہم پیغامات جاری کیے گئے ہیں. گلوکار واداکار علی ظفر نے ٹوئٹر پر پوری قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ’’ خدااس عظیم زمین اور یہاں کے بے مثال لوگوں کو امن، ترقی اور خوشحالی سے نوازے۔‘‘.
حمزہ علی عباسی نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا’’نئے پاکستان میں جشن آزادی مبارک، پاکستان ہمیشہ زندہ باد، اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا’’فضل الرحمان کے علاوہ تمام پاکستانیوں کو جشن آزادی مبارک۔‘‘
اداکارہ ماورہ حسین نےلکھا ’’نئے پاکستان کو جشن آزادی مبارک، یہ جشن کچھ اور ہی ہے، آج ہمارے مادر وطن کی سالگرہ ہے، مجھے اپنے ملک سے بے حد پیار ہے۔‘‘
اداکارہ صبا قمر نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ جھنڈا پکڑے نہایت خوشگوار موڈ میں نظر آرہی ہیں۔