Buy website traffic cheap

وزیراعلیٰ سندھ, مراد علی شاہ, سٹوڈنٹ یونینز , بل منظور

طلباء کی کوششیں رنگ لے آئیں، حکومت نے گھٹنے ٹیک دیے

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں سٹوڈنٹ یونینز کو بحال کرنے کا بل منظور کر لیا گیا ہے۔ بل کو تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد پاس کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کے زیر صدارت ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ، صوبائی وزرا، مشیر اور متعلقہ افسران شریک ہوئے۔ ترجمان سندھ حکومت کے مطابق بل اسمبلی میں متعارف کرکے سٹینڈنگ کمیٹی آن لا کو بھیجا جائے گا۔ سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد بل کو سندھ اسمبلی سے پاس کیا جائے گا۔ ان کے مطابق سٹوڈنٹ یونین کا کام سوشل اور اکیڈمک ویلفیئر کو بہتر کرنا ہوگا۔ یونین طلبہ منتخب کرے گی جو 7 سے 11 ممبران پر مشتمل ہوگی۔