Buy website traffic cheap


سونیا حسین کی منفرد انداز میں ہاتھ دھونے کی ویڈیو وائرل

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اداکارہ سونیا حسین نے کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے منفرد انداز میں ہاتھ دھونے کی ویڈیو ناسوشل میڈیا پر شیئر کر تے ہوئے یہ چیلنج اپنے دیگر فنکار دوستوں کو بھی دے دیا۔

اداکارہ سونیا حسین نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ انوکھے انداز میں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے اپنے ہاتھ دھو رہی ہیں۔

سونیا حسین کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں پس منظر میں گانا سنائی دیتا ہے اور اس گانے پر اداکارہ ڈانس کرتی ہوئی اپنے ہاتھوں کو اچھی طرح سے ناصرف پانی اور ہینڈ واش سے دھو رہی ہیں بلکہ وہ اپنے ہاتھوں کو دھونے کےلیے دانت صاف کرنے والے برش کا بھی استعمال کر رہی ہیں تاکہ ان کے ہاتھ خطرناک جراثیم سے پاک رہیں۔

اداکارہ نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میں نے یہ مشاہدہ کیا ہے کہ گھروں میں رہنا اور معاشرتی دوری اختیار کرنا کورونا وائرس سے بچاو کے لیے احتیاطی تدابیر میں سب سے بہترین ہے۔ انہوں نے لکھا کہ اِن احتیاطی تدابیر میں جو دوسری بہترین تدبیر ہے وہ یہ ہے کہ ہمیں اپنے ہاتھوں کو پانی اورصابن سے اچھی طرح باقاعدگی سے دھونا ہے۔

سونیا حسین نے لکھا کہ دوستو میں جانتی ہوں کہ آپ سب پریشان ہیں لیکن انشااللہ یہ وقت بھی بہت جلد گزر جائے گا۔اداکارہ نے ہاتھ دھونے کا چیلنج اپنے دیگر فنکار دوستوں کو بھی دیا ۔