Buy website traffic cheap

معافی

معروف بھارتی اداکارہ نے مسلمانوں سے معافی مانگ لی

لاہور(ویب ڈیسک): بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز رویے میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے . خاص طور پر اس وقت جاری عام انتخابات کے دوران ایسے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا۔ جہاں اس رویے پر بالی ووڈ انڈسٹری کی شخصیات خاموش ہیں، وہیں اداکارہ سوارا بھاسکر نے بھارت میں موجود مسلم اقلیت کی حمایت میں آواز اٹھائی ہے۔بالی ووڈ اداکارہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ‘میں بھارت میں موجود مسلمانوں سے معافی مانگتی ہوں، اس جارحانہ رویے اور تعصب کیلئے جو انہیں اس انتخابات کے دوران برداشت کرنا پڑا، یہ آپ کا ملک ہے اس جارحانہ رویے پر خاموش نہ رہیں، اس کے خلاف آواز اٹھائیں۔ اداکارہ نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ ‘ایک عورت ہونے کی حیثیت سے میں کیا کہہ سکتی ہوں، ہمیں تو ہر روز اس تعصب اور غیر منصفانہ سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بہت سے صارفین نے سوارا کی اس ٹویٹ پر ان کی حمایت کی جبکہ بہت سے افراد نے انہیں تنقید کا بھی نشانہ بنایا۔