Death

وزیر صحت سندھ عذرا کی نند کا کورونا کی وجہ سے انتقال

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی نند کورونا وائرس سے چل بسیں۔ صوبائی وزیر برائے پارلیمانی امور مکیش چاولہ نے بتایا کہ وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو کی نند کورونا وائرس سے متاثر تھیں جو جانبر نہ ہو سکیں اور خالق حقیقی سے جا ملیں۔ مکیش چاولہ کے مطابق نند کے انتقال کی […]

سیاہ فام شہری کی ہلاکت،امریکہ میں شدید احتجاج جاری

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ نے پولیس حراست کے دوران سیاہ فام کی ہلاکت کے خلاف امریکا میں ہونے والے مظاہروں کو روکنے کیلئے فوج تعینات کرنے کی دھمکی دے دی۔ ریاست منی سوٹا کے شہر مینی پولس میں گزشتہ دنوں سفید فام پولیس اہلکار کے ہاتھوں سیاہ فام شہری جارج فلوئیڈ کی ہلاکت کے بعد […]

طیارہ حادثہ،جاں بحق افراد کی تعداد 97 ہوگئی

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روز قومی ائیرلائن پی آئی اے کی پرواز کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 97 ہوگئی جب کہ صرف 2 مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ لاہور سے کراچی آنے والی قومی ائیرلائن کی پروازپی کے 8303 ائیرپورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ […]

نماز عید کے موقع پر ایس او پیز کا خیال رکھیں:ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ظفر مرزا کا کہنا ہےکہ مارکیٹوں میں عوام کا ہجوم ہے اور صورتحال میں نتائج جو بھی ہوں اس کے ذمہ دار عوام خود ہوں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ظفر مرزا نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں نئے کیسز اور اموات کی تعداد تشویش […]

بھائی نےتلخ کلامی پر بہن کوچھریاں مارکرقتل کردیا

بہاولپور(مانیٹرنگ ڈیسک)بھائی نےتلخ کلامی پر بہن کوچھریاں مارکرقتل کردیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ احمد پور شرقیہ میں پیش آیا جہاں بھائی معمولی تلخ کلامی پر طیش میں آگیا اور اس نے بہن پر چھریوں کے وار کیے جس سے وہ شدید زخمی ہوکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کا کہناہےکہ واقعہ کی اطلاع […]

کورونا،محکمہ صحت کا افسر زندگی کی بازی ہارگیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مظفر گڑھ میں کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والا محکمہ صحت کا افسر انتقال کرگیا۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی مظفر گڑھ کے افسر رانا محمد جمیل کو ہائی بلڈ پریشر پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ انتقال کرگئے۔محکمہ صحت کے مطابق کورونا کے مشتبہ کیسز […]

سندھ،24 گھنٹوں میں 14 افراد کورونا سے جاں بحق

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران ایک روز میں سب سے زیادہ 14 افراد کورونا سے جاں بحق ہوگئے جب کہ کراچی سے سب سے زیادہ 335 کیسز رپورٹ ہوئے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 24 گھنٹوں میں کورونا کےمزید 3534 […]

اسرائیل نےکورونا کا علاج دریافت کرنے کا دعوی کردیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے مہلک کورونا وائرس کا علاج دریافت کر لیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کا علاج دریافت کرنے کا اعلان اسرائیلی وزارتِ دفاع اور اسرائیلی انسٹی ٹیوٹ برائے حیاتیاتی تحقیق نے کیا ہے۔اسرائیلی وزیر دفاع نفتالی بینیٹ نے مذکورہ تحقیقی ادارے کا دورہ […]

کراچی میں وینٹی لیٹرز کی قلت، کورونا کے علاج میں دشواری

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی کمی کے باعث کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے میں ڈاکٹرز کو مشکل کا سامنا ہے۔ گزشتہ روز نجی ہسپتال میں خدمات انجام دینے والے 60 سالہ ڈاکٹر فرقان بروقت وینٹی لیٹر نہ ملنے کے باعث کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے۔اس حوالے سے جنرل […]

کورونا وائرس میں مبتلا خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹنڈوالہ یار کے نجی ہسپتال میں کورونا وائرس میں مبتلا خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر لچھمن داس کے مطابق نجی ہسپتال میں حاملہ خاتون کی چند دن قبل کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آئی تھی اور اب خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن میں سے ایک […]