Doctors

وزیراعظم کا ایک بار پھر فرنٹ لائن طبی عملے کو خراج تحسین

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر مقابلہ کرنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرز اور ہیلتھ کئیرسٹاف کی خدمات لائق تحسین ہیں، پوری قوم ان […]

وزیراعظم نے ڈاکٹرز اور طبی عملے کے کورونا کا شکار ہونے پر نوٹس لے لیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی بڑی تعداد کورونا کا شکار ہونے پر نوٹس لے لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کی حفاظت کے لیے ہنگامی پلان طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت صحت، […]

شہباز شریف نے کورونا کے پھیلاؤ کا سبب حکومت کو قرار دیدیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ حکومتی ناسمجھی، غیردانشمندی اور عاقبت نااندیشی سے کورونا وبا اس رفتار سے پھیل رہی ہے۔ قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ایک دن میں کورونا سے 72 افراد کے جاں بحق ہونے پر تعزیت اورتشویش کا اظہارِکرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ناسمجھی، غیردانشمندی اورعاقبت نااندیشی سے […]

بلوچستان کے ہسپتالوں کی او پی ڈیز فوری طور پر نہ کھولنے کا فیصلہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ صحت بلوچستان نے صوبے کی سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز فوری طور پر نہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز فوری طور پر نہ کھولنے کا یہ فیصلہ صوبائی سیکرٹری صحت بلوچستان دوستین جمالدینی کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل صحت […]

لاہور،جنرل ہسپتال کے آرتھوپیڈک وارڈ کے 18 ڈاکٹرز کورونا سے متاثر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہورکے جنرل ہسپتال میں آرتھوپیڈک وارڈ کے 18 ڈاکٹرز کورونا سے متاثر ہوگئے جس کے بعد ایم ایس جنرل ہسپتال نے ابتدائی طور پرآرتھوپیڈک وارڈ کو تین روز کے لیے بند کردیا۔ لاہور کے جنرل ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق آرتھوپیڈک وارڈ کے 18 ڈاکٹروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد آرتھوپیڈک وارڈکے […]

چیف جسٹس نے سرکاری لیب کی کارکردگی پر سوال اٹھادیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ میں کورونا وائرس ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ کورونا کے مشتبہ مریض کا سرکاری لیب سے ٹیسٹ مثبت اور پرائیویٹ سے منفی آتا ہے۔ چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بنچ نے کرونا ازخود نوٹس […]

کورونا،پمز ہسپتال میں طبی عملے کی پہلی شہادت سامنے آگئی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں کورونا وائرس سے طبی عملے کی پہلی شہادت سامنے آگئی۔ وفاقی دارالحکومت میں متعدد ڈاکٹرز اور طبی عملے کے ارکان کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جن میں سے چلڈرن وارڈ کے آپریشن تھیٹر کے ٹیکنیشن ظفر اقبال جان کی بازی ہار گئے۔ چلڈرن وارڈ کے آپریشن […]

ملک کے 989 ہیلتھ ورکرزمیں کورونا وائرس کی تصدیق

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا مریضوں کا علاج کرنے والے 989 ہیلتھ ورکرزمیں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ملک میں عام شہریوں کی طرح ہیلتھ ورکرزکی بڑی تعداد بھی کورونا سے متاثرہونے لگی، ملک بھر میں اب تک 989 ہیلتھ ورکرز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں سے 12 […]

کورونا،دبئی میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرز کیلئے گولڈن ویزے کا اعلان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی میں کورونا وائرس کے دوران خدمات انجام دینے والے غیر ملکی ڈاکٹرز کے لیے گولڈن ویزے کا اعلان کیا گیا ہے۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کورونا وائرس کے دوران دبئی ہیلتھ اتھارٹی کے لیے کام کرنے والے ڈاکٹرز کی کاوشوں کو سراہا […]

وزیر خزانہ بلوچستان میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خزانہ بلوچستان ظہور بلیدی میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں اور اس سے اب تک متعدد سیاستدان بھی متاثر ہو چکے ہیں۔متاثرہ سیاستدانوں میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری، سینیٹر مرزا محمد آفریدی، […]