ECP

امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری، بڑے بڑے نامی گرامی سیاستدان بنک ڈیفالٹر نکل آئے

لاہور(ویب ڈیسک): کاغذات نا مزدگی کی جانچ پڑتال جاری،پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے کئی اہم رہنما ڈیفالٹر نکلے،منظور وٹو،افضل کھوکھر بنک نا دہندہ قرار،حنا ربانی کھر55کروڑ،فیصل واڈوا5کروڑ 40لاکھ،بشیر ہارون5کروڑ اور اسد اللہ بھٹو7کروڑ کے نادہندہ نکلے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کا اسکروٹنی سیل 19 جون تک کاغذات نامزدگی کی باریک بینی سے چھان بین […]

انتخابات سے پہلے الیکشن کمیشن کا بڑافیصلہ ، چاروں صوبوں میں اعلیٰ ترین عہدوں پر فائز افسران تبدیل کردیے

لاہور(ویب ڈیسک): الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات سے پہلے چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کوتبدیل کرنے کے لیے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو خط لکھ دیا ۔ علاوہ ازیں چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سرداررضا خان نے سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس جمعرات کو طلب کیا ہے جس میں سیکرٹری دفاع، داخلہ […]

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا امیدواروں کے اثاثہ جات کے حوالے سے ایسا اقدام جس نے انتخابات کی شفافیت پر سوالات اٹھادیے

لاہور(ویب ڈیسک): الیکشن کمیشن نے سیاستدانوں کے اثاثوں کی تفصیلات مشتہر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے گزشتہ عام انتخابات میں امیداروں کے کاغذات نامزدگی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کئے تھے تاہم اس مرتبہ الیکشن کمیشن نے سیاستدانوں کے اثاثوں کی تفصیلات اور نامزدگی فارم ویب سائٹ پر […]

نگران حکومتی اراکین نے ملکی قوانین ہوامیں اڑادیے، الیکشن کمیشن کی یاددہانی کے باوجود ہٹ دھرمی برقرار

لاہور(ویب ڈیسک): قومی وصوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد پورے ملک میں نگران حکومتوں کا قیام عمل میں آچکاہے۔ لیکن گزشتہ حکومت کی طرح نگران حکومت بھی ملکی قوانین کو ہوامیں اڑاتی جارہی ہے۔ الیکشن کمیشن کی باربارکی یاد دہانی کے باوجود حال ہی میں حلف اٹھانے والے وفاقی وزراء اور نگران وزیراعلیٰ سندھ نے […]

بلوچستان میں انتہائی غیر معروف شخصیت نگران وزیراعلیٰ بن گئی، یہ نام کس نے دیا سوشل میڈیا پر چہ میگوئیاں جاری

لاہور(ویب ڈیسک): الیکشن کمیشن آف پاکستان پنجاب کے بعد بلوچستان میں بھی نگران وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان کردیاہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن کے مطابق علاء الدین مری کو نگران وزیراعلیٰ بلوچستان مقررکیا گیا ہے۔ علاء الدین مری کا نام حکومتی اتحاد نے دیا تھا۔ حکومت اور اپوزیشن میں اتفاقِ رائے نہ ہونے کی وجہ […]

پروفیسر حسن عسکری کی بطورنگران وزیراعلیٰ پنجاب تقرری، لیگی قیادت کھل میدان میں آگئی، جانبداری کا الزام لگادیا

لاہور(ویب ڈیسک): الیکشن کمیشن آف پاکستان معروف علمی و ادبی شخصیت پروفیسر حسن عسکری کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب مقررکردیا ہے ان کی تقرری کیساتھ پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت نے جانبداری کے خدشات کا اظہارشروع کردیاہے ۔ راناثناء اللہ کا کہنا تھاکہ پروفیسرصاحب نے ایک سکول تک نہیں چلایا وہ پورا صوبہ کس […]

الیکشن کمیشن پاکستان سے پی ٹی آئی کو خوش کردینے والی خبر آگئی، نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصلہ ہوگیا

لاہور(ویب ڈیسک): چیف الیکشن کمشنر سرداررضاخان کی سربراہی میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی نامزدگی کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا جس میں چارناموں پر غور کیا گیا۔ جن میں ن لیگ کے نامزدکردہ ایڈمرل ریٹائرڈ ذکاء اللہ اور جسٹس ریٹائرڈ ساحر علی اور پی ٹی آئی کی جانب سے نامزدکردہ پروفیسر حسن […]

کاغذاتِ نامزدگی کیس: سپریم کورٹ نے ایازصادق کی اپیل کے پرخچے اڑادیے، ایسی چیز جمع کروانے کا حکم دیدیا کہ سبھی سیاستدان پریشان ہوگئے

لاہور(ویب ڈیسک): چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے سابق سپیکر قومی اسمبلی ایازصادق کی لاہورہائیکورٹ کے انتخابی کاغذاتِ نامزدگی کے حوالے سے گئے فیصلے کیخلاف اپیل کی سماعت کی۔ چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ ایازصادق کیوں معلومات کو چھپانا چاہتے ہیں۔ عوام کو حق ہے کہ وہ اپنے نمائندوں کے بارے […]

نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کا اعلان ہوگیا، ایسی شخصیت نگران وزیراعلیٰ مقرر جو چیف جسٹس پاکستان سے ببانگِ دہل ناراضگی کا اظہار کرچکی ہے

لاہور(ویب ڈیسک): الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد کھوسہ کو نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ مقررکردیا ہے۔ جسٹس ریٹائرڈ دوست پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے سینئر جج کے عہدے سے حال ہی میں سبکدوش ہوئے ہیں۔ یادرہے کہ یہ اس وقت خبروں میں آئے تھے جب انہوں سپریم کورٹ […]

پی ٹی آئی نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کے معاملے میں بھی ناکام ، چارمزید نام سامنے آگئے

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان تحریکِ انصاف کے لیے نگران وزیراعلیٰ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کا معاملہ دردِ سر بنتا جارہا ہے اور دن بدن معاملات سلجھنے کی بجائے ہاتھ سے نکلتے جارہے ہیں۔ پرویز خٹک اور سابق اپوزیشن لیڈر کے پی کے حافظ لطف الرحمٰن نگران وزیراعلیٰ کے نام پر متفق نہیں ہوپائے تھے جس کی […]